the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



دبئی کو معاشی سرگرمویں کا عالمی مرکز قرار دینے اور یہاں کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں ’سی ای او کلب نیٹ ورک‘ نے ’دی بُرج سی ای او ایوارڈ‘ کا اجرا کیا گیا ہے، جس کی پہلی رنگارنگ تقریب تقسیم ایوارڈ واشنگٹن میں منعقد ہوئی۔

دبئی کے حکمراں شہزادہ جمعہ بن المکتوم اس ایوارڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں جبکہ سی ای او کلب نیٹ ورک کے بانی صدر ڈاکٹر طارق نظامی ہیں۔

واشنگن میں منعقدہ سی ای او کلب نیٹ ورک کے پہلے ’دی برج سی ای او ایورڈ‘ کی تقریب میں بڑی تعداد میں عالمی شہرت یافتہ تجارتی اداروں کے سربراہوں اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر طارق نظامی کا کہنا تھا کہ یہ تقریب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں تجارتی شخصیات کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے۔

انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دی برج سی ای او ایواڈ آسکر ایوارڈ کی طرح کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے دنیا کا اہم ترین ایوارڈ ثابت ہوگا جو ہر سال مختلف شعبوں میں بہترین سی ای او کو دیا جائے گا۔

دی برج سی ای او ایوارڈ کا نصف دبئی اور ابوظہبی میں کام کرنے والی کمپنیوں کے سربراہوں کو دیا جائے گا، جبکہ بقیہ نصف پوری دنیا کی بہترین کاروباری شخصیات کا انتخاب کرکے دیا جائے گا۔

واشنگٹن میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 35 مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دئے گئے جبکہ امریکی سی



ای او میں سے سال کے بہترین سی ای او، فیس بک کے بانی چیئرمین مارک زکربرگ قرار پائے جنھیں پہلے دی برج سی ای او ایوارڈ سے نواز گیا۔جبکہ مشرق وسطی کے بہترین سی ای او شارجہ انوسمنٹ اینڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او مروان جاسم السرکل قرار پائے۔ اور سال کی بہترین خاتون سی ای او سعودی جرمن اسپتال کی ڈاکٹر ریم عثمان قرار پائیں۔ بہترین ائرلائن کا ایوارڈ امارات ائرلائن کو ملا جبکہ جائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ عظیم باکسر محمد علی کو دیا گیا اور جائیداد کی خرید و فروخت کے شعبے میں بہترین سی ای او ایواڈ پاکستان کے بحریہ ٹاؤن کو دیا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے دی برج سی او ایوارڈ کے حصول کو اپنے لئے بڑا اعزاز قرار دیا اور توقع کا اظہار کیا کہ اس طرح کی حوصلہ افزائی کے نتجے میں دبئی میں کاروباری سرگرمیاں مزید فروغ پائیں گی۔

دی برج سی ای او نیٹ ورک کے مطابق، بندرگاہوں پر بہترین سہولتوں کی فراہمی کے شعبے میں ایوارڈ ڈی پی ورلڈ کو، جائیداد کی ترقی کے شعبے میں میراس ہولڈنگ کو؛ بہترین کرسٹل کمپنی کے شعبے میں کرسٹل گیلری کو، عظیم سوچ کے شعبے میں جان کلولزیک کو؛ ہالی وڈ کے بہترین پروڈیوسر کے شعبے میں سر اسٹیون سیکسن کو، غیر سرکاری تنظمیوں کے شعبے میں دبئی کیئر کو، بہترین فلاحی تنظیم کے شعبے میں راشد سنٹر کو؛ امریکہ میں جائیداد کے شعبے میں محمود انوسٹمنٹ کارپوریشن کو، بنک کے شعبے میں یو اے ای بنک کو ایوارڈ دئے گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.